یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش جنہوں نے سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا ہے،جمعہ کے روز بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی)کے صدر تھامس باخ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت، پہلے سے کہیں زیادہ، ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، جو اولمپک گیمز کا پیغام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں جو ہم پاپولزم، نسل پرستی، مسلم دشمنی اور سامیت دشمنی جیسے تاثرات کو دیکھتے ہیں۔ ان مقابلوں میں تمام ثقافتوں، ممالک، نسلوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت ایک عظیم اور شاندار پیغام ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان مقابلوں کے کھیلاڑی رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ کیھل رہے ہیں، ہمیں دنیا میں اس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً دنیا میں مقابلہ ہے، لیکن اس مقابلے کا مطلب دشمنی نہیں ہے۔اس مقابلے کو دنیا کو اکٹھا کر کے آج کے بہت بڑے چیلنجوں جیسے ک کورونا وائرس، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کا سامنا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔
2022 سرمائی اولمپکس کے گیمز 4 سے 20 فروری تک اور پھر پیرا اولمپک گیمز بیجنگ میں منعقد ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ